ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کروانے والے ملزم گرفتار

میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کروانے والے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میٹر ریورس کرنے والا ایک اور ریکارڈ یافتہ گینگ گرفتار ہوگیا 

ایس ڈی او علی رضا آباد سب ڈویژن عرفان علی  نے  ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے رائیونڈ ڈویژن میں میٹر ریورس کرنے والا ایک اور ریکارڈ یافتہ گینگ گرفتار کروا دیا ۔
میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والے ملزموں  میں نثار اور وقار شامل ہیں ۔ملزم نثار پر جہلم سمیت لاہور میں بجلی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
 ایس ڈی او عرفان علی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم لیسکو کے نام پر صارفین سے ڈیل کرتے تھے۔صارفین سے ڈیل کر کے بجلی چوری کروائی جاتی تھی۔
بجلی چوری میں ملوث صارفین کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔