ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی اس ہفتے کی کاز لسٹ میں اچانک تبدیلی کر دی

The 190 million pounds case, Islamabad High Court, City42, Cause list, Registrar, Imran Khan, bushra bibi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی اس ہفتے کی کاز لسٹ میں اچانک تبدیلی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ  کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل  کرنے کی درخواستوں کی سماعت کل کرنے کے لئےمقرر کرن رکھی تھی۔ ان درخواستوں کی سماعت سے ایک دن پہلے آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ مین تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اب ان درخواستوں کی سماعت کل نہیں کی جا رہی۔

پی ٹی آئی کے حامیوں کو  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار تھا۔ اب اس کیس کی سماعت کب ہو گی، سر دست اس کے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بنچ کو  کل بدھ کے روز  ان درخواستوں کی سماعت کرنا تھی۔

190 ملین پاونڈ نیب کیس  میں اسلام آباد کی اکاؤنٹیبلٹی کورٹ نے 17 جنوری کو  عمران خان اور بشریٰ بی بی کو  سزائیں سنائی تھیں۔

 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اکاؤنٹیبلٹ کورٹ نے فیصلہ میں القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ  کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔


یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر 2024 کو  سماعت مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا  جمعہ 17 جنوری کو سنایا گیا۔
جب فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس مقدمہ کے دوسرے ملزم ہنوز مفرور ہیں اور ان کے متعلق عدالت کا فیصلہ مؤخر ہے۔