ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیئر بھارتی اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی چل بسیں

سینیئر بھارتی اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھومتی بدھ کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔مدھومتی 'آنکھیں، 'ٹاور ہاؤس'، 'شکاری' اور 'مجھے جینے دو' جیسی مشہور فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنس کے لیے جانی جاتی تھیں۔

مدھومتی نے بھارتی سنیما میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا اور برسوں تک اپنی دلکش اداکاری، منفرد رقص کے انداز کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

سینیئر اداکارہ کے انتقال کی خبر سن کر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ 

اکشے کمار نے سینیئر اداکارہ کے انتقال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور مدھومتی کو اپنی پہلی اور ہمیشہ کی استاد  قرار دیا۔اکشے نے مدھومتی کیساتھ کئی سال پرانی تصویر اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ ' جو کچھ بھی میں نے ڈانس کے بارے میں سیکھا، وہ آپ کے قدموں میں بیٹھ کر سیکھا ، مدھوماتی جی'۔