سٹی 42:سموگ پر قابو پانا انتظامیہ کےلئے چیلنج بننے لگا
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں دوسری جانب سرکاری اہلکاروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔
شمع سٹاپ کے قریب سڑک پر پڑے سامان کو اہلکاروں نے آگ لگا دی۔آگ لگنے سے دھواں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کو پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ پولیس اہلکار کے مطابقگھر کے باہر نشئی نے قبضہ کر رکھا تھا،شکایات ملنے پر نشئی کو بھگا کر ان کا سامان جلایا۔
