علی ساہی: پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کو پٹرول کی مد میں فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب نے دوسرے کوارٹر میں ملنے والے فنڈز جاری کر دئیے،پٹرول کی مد میں سب سے زیادہ سی سی پی او لاہور کو 30کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے،سی ٹی او لاہور کو 6کروڑ 80لاکھ رروپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ٹریفک پنجاب کو 75لاکھ ، سی پی او ملتان کو 6کروڑکے فنڈز جاری کئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی کو 8کروڑ ، 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،سی پی اوفیصل آباد کو 8کروڑ70 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ڈی پی او بہاولپور کو 6کروڑ ، ڈی پی او رحیم خان کو 5کروڑ روپے جاری کئے گئے،سی پی او کے لئے 3کروڑ94 لاکھ اور50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،صوبے کے 9آر پی اوز کو 1ارب، 99کروڑ، 87لاکھ 25ہزار روپے جاری کئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ 8کروڑ75لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ، پنجاب کانسٹیبلری 2کروڑ 42لاکھ 50ہزار روپے جاری کئے گئے،پولیس قومی رضا کار یونٹ کو 42لاکھ 50ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ٹریننگ کالجز و انسٹی ٹیوٹس کو تین کروڑ75لاکھ روپے جاری کئے گئے،سی ٹی ڈی کو 9کروڑ65لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ایس پی یو کو 3کروڑ 25لاکھ روپے جاری کئے گئے ،سیف سٹی اتھارٹی 1کروڑ 92لاکھ ، پی ایچ پی کو 20کروڑ جاری کئے گئے،ایلیٹ پولیس فورس کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔