ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ رینکنگ جاری

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ رینکنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی اکتوبر سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے، سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھی دو ایشیائی ممالک موجود ہیں جس میں جنوبی کوریا کے حصے میں دوسرا نمبر آیا ہے جس کے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے،جاپانی پاسپورٹ تیسرے نمبر پر رہاہے جس پر 189 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔
چوتھا نمبر مشترکہ طور پر 5 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے ان ممالک میں جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزر لینڈ اورسپین ہیں۔
ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 187 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
186 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، ہنگری، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن کے پاسپورٹس چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔
 امریکی پاسپورٹ پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوگیا جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا،اب امریکی پاسپورٹ 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔
 چین  اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آئے ہیں،چینی پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 30 درجے بہتری آئی اور اب یہ 64 ویں نمبر پر ہے جبکہ  متحدہ عرب امارات کی رینکنگ میں بھی 10 سال کے دوران 34 درجے کی بہتری آئی اور وہ ابھی 8 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان دنیاکے کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں چوتھے نمبرپرہے،مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 103 واں نمبر آیا اور اس پر 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے،اس فہرست میںعراق104ویں، شام105ویں اور افغانستان 106ویں نمبرپررہاہے۔
 صومالیہ 102 ویں، نیپال 101 ویں، شمالی کوریا اور بنگلا دیش 100 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور لیبیا 99 ویں، ایران، سری لنکا اور سوڈان 98 ویں جبکہ جنوبی سوڈان اور جمہوریہ کانگو 97 ویں نمبر پر موجود ہیں۔