ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبرپختونخوا پشاور پہنچ گئے، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے

گورنر خیبرپختونخوا پشاور پہنچ گئے، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

   گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے کہا کہ علی امین کے پہلے استعفے میں بہت سے شکوک و شبہات تھے، اُن کا پہلا استعفیٰ تاخیر، دوسرا پہلے پہنچا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو 90 ووٹ ملے، صوبائی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں، نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے حلف لوں گا۔

 قبل ازیں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔

  میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے تقاضے پورے کے جائیں گے اور میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ قانون اور آئین پر عملدرآمد کریں گے۔