(درنایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دیہی خواتین کے عالمی دن پر پیغام،معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں اور ان کی خدمات پرانہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ رواں سال کپاس کی کی ریکارڈپیداوار میں دیہی خواتین کی محنت بھی شامل ہے۔دیہی خواتین وہ ورک فورس ہے جسے منظم کرکے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے،زراعت کے فروغ میں پاکستانی دیہی خواتین کا کردار لائق تحسین ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین کو تعلیم مہیا کر کے ہی انکو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،حکومت پنجاب اس ضمن میں کوشاں ہے۔دیہی خواتین کو مکمل حقوق دینا حکومت کا فرض ہے،دیہی خواتین ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا۔
دیہی خواتین کا معیارزندگی بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔