(سعید احمد)شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر کی قیمت میں 7روپے کمی ہو گئی ۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 493 روپے سے کم کر کے 486 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کے 311 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا۔انڈوں کی پیٹی 9210 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔