جوبائیڈن کے پاکستان کے خلاف بیان پر نواز شریف کا رد عمل سامنے آگیا

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جوبائیڈن کے بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی ٹویٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کےپاکستان سے متعلق  بیان پر سابق  وزیراعظم نواز شریف کا ردعمل  بھی منظر عام پر آگیا ہے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہےاور پاکستان عالمی قوانین کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے عین مطابق ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 

نواز شریف  نے مزید اپنے ٹویٹ میں کہا کے پاکستان کا ایٹمی پروگرام دیگر زمہ دار ممالک کی طرح کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے۔