(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صوبے بارتین کے علاقے آماسرہ کی ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق بارتین کے آماسرہ کی کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے جبکہ 11 زخمی کان کنوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق کان میں 110 کان کن کام کر رہے تھے، دھماکے کے بعد چند کان کن کان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں, کان میں اب بھی 49 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔