ریمبو اور عائشہ اکرم کے درمیان گفتگو  کی ایک اور آڈیو لیک،تہلکہ خیز انکشافات  

Tiktokers
کیپشن: Aysha akram and rambo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) گریٹر اقبال واقعے میں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی  ہے۔

 گریٹر اقبال واقعے سے متعلق ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور آڈیو  سامنے آئی  ہے جس میں دونوں کی گفتگو کے دوران مزید تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کیا،ریمبو کہتا رہا4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا، ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے۔

اس دوران ریمبو نے عائشہ سے کہا کہ جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔