لاہور ایئرپورٹ کا رن وے فلائٹ آپریشن کیلئے بحال

Lahore air port
کیپشن: Flight Operation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر کارگو طیارے کے ٹائرز پھٹ جانے کے باعث ایئرٹریفک کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار رہی، فلائٹ آپریشن 10 گھنٹوں کے بعد بحال ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لاہور سے بحرین جانے والے نجی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کے کارگو طیارے کے ٹائر عین اس وقت پھٹ گئے، جب وہ اڑان بھرنے والا تھا۔ طیارے کے ٹائر پھٹنے سے ایئرپورٹ کا رن وے بلاک ہوگیا۔ بیرون ملک سے لاہور آنے والی ملکی اور غیرملکی 9 پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔

لاہور آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 406 بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار لی گئی جبکہ دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کو ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

 طیارے کے رکنے کے بعد کنٹرول ٹاور نے ایئررپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا تھا جبکہ ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں ہنگامی اقدامات کیلئے رن وے پر پہنچ چکی تھیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی کوریئر کمپنی کے کارگو جہاز 512 کو حج ٹرمینل کے سامنے کھڑا کیا گیا۔  

اسی طرح استنبول سے آنے والی ٹرکش ایئر کی پرواز ٹی کے 714 کو تاخیر سے لاہور آنے کی ہدایت کی گئی۔ طیارے کے ٹائر تبدیل کرنے کے بعد علامہ اقبال ایئرپورٹ کے رن وے کو 10 گھنٹے بعد بحال کیا جاسکا۔