( عابد چوہدری ) شہر میں ٹریفک جام کیوں نہ ہو؟؟ ٹریفک پولیس کو دی جانے والی سرکاری موٹرسائیکلیں گھروں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہو گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹر نے سرکاری موٹرسائیکلوں کے ذاتی استعمال پر مراسلہ جاری کر دیا۔
ٹریفک پولیس کو دی جانے والی سرکاری موٹرسائیکلیں گھروں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے سرکاری موٹرسائیکلوں کے ذاتی استعمال پر مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ٹریفک ملازمین نے سرکاری موٹرسائیکلیں گھروں میں کھڑی کر رکھی ہیں اور ٹریفک ملازمین سرکاری پٹرول ذاتی کاموں میں استعمال کر رہے ہیں۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر نے موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ منگوا لیا۔ مراسلے کے مطابق سرکاری موٹرسائیکلوں کی حالت زار اور موجودگی کا بھی بتایا جائے جبکہ تفصیلات نہ فراہم کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔