ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی لڑائی میں 50سالہ شخص قتل  ہوگیا

بچوں کی لڑائی میں 50سالہ شخص قتل  ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) بچوں کی لڑائی کے معاملہ پر دو گرپوں کے تصادم سے پنڈی سٹاپ کا رہائشی 50 سالہ محمد اکرم قتل ہوگیا، ورثا نے پنڈی سٹاپ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بچوں کی لڑائی کے معاملے پر دو گرپوں کے تصادم سے پنڈی سٹاپ کارہائشی 50 سالہ محمد اکرم قتل ہوگیا،پنڈی سٹاپ پر احتجاج کرتے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بچوں کی معمولی لڑائی کے معاملہ پر پچاس سالہ محمد اکرم کو چھریوں کے وار سے قتل کردیاگیا، لڑائی میں مقتول کے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھانہ لیاقت آباد میں ایف آئی آر درج کرائی مگر قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر اہل علاقہ نے احتجاج ختم کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کی گئی تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer