ویب ڈیسک:پاکستان میں ایم جی موٹرز نے پاکستان آٹو پارٹس شو کے موقع پر اپنے مقبول ماڈلز پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایتی پیشکشیں جاری کر دی ہیں۔
یہ پروموشنز صرف 14 نومبر سے 16 نومبر تک دستیاب ہوں گی اور اس کا مقصد صارفین کو جدید ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے اختیارات کے حوالے سے اضافی فائدہ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ تین روزہ پروموشن کے دوران ایم جی ایس ایس PHEV کی بکنگ کرنے والے صارفین کو مفت پورٹ ایبل چارجر فراہم کیا جائے گا۔
اسی دوران ایم جی فور Excite اور زیڈ ایس Excite خریدنے والے صارفین کو 500000 روپے کی رعایت حاصل ہوگی جوسال کی سب سے بڑی قیمت میں کمی ہے۔
ایم جی نے وضاحت کی کہ پروموشن کے دوران بکنگ کے وقت کم از کم جزوی ادائیگی لازمی ہوگی اور تمام آرڈرز نومبر کے مہینے میں انوائس کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آپشن صارفین کو زیادہ قیمت کا فائدہ دینے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے اختیارات کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
یہ پروموشنز صرف تین روزہ ایونٹ تک محدود ہوں گی اور 16 نومبر کے بعد یہ دستیاب نہیں ہوں گی۔