ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 41 ملزم گرفتار

موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 41 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موبائلز سکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 72 گھنٹے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 41 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 25 اشتہاریوں سمیت 2 عادی مجرمان و 14 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ای پولیس ایپ کی مدد سے 48571 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ داخلی و خارجی راستوں پر 8606 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔ اس دوران سیاہ پیپر، نیلی بتی والی 70 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔