ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپال نے پاکستان میں E07 الیکٹرک ملٹی ٹرک کی قیمت کا اعلان کردیا

دیپال نے پاکستان میں E07 الیکٹرک ملٹی ٹرک کی قیمت کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چین کی الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی دیپال جو ماسٹر چانگان کی ملکیت ہے۔ کمپنی نے پاکستان آٹو انڈسٹری میں اپنا پہلا الیکٹرک ملٹی ٹرک’  E07 E-Transformer‘ متعارف کروایا ہے یہ ٹرک کمرشل اور ذاتی استعمال دونوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابقE07 میں ڈوئل موٹر سیٹ اپ اور 89.98 kWh کی بیٹری شامل ہے، جو 502 کلومیٹر کی WLTP رینج فراہم کرتی ہے، کمپنی کی جاب سے دعوی کیا گیا کہ تیار کیا گیا یہ ٹرک صرف 4 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتا ہے۔ 

E07 ملٹی ٹرک کی خصوصیات کی بات کی جائے تو  فاسٹ چارجنگ ہے جو 15 منٹ میں 30% سے 80% تک ہوجاتی ہے، چارجنگ  13 گھنٹوں میں مکمل، اس ٹرک کی لمبائی 5045 ایم ایم، چوڑائی 1996 ایم ایم اور اونچائی 1680 ایم ایم ہے, ایک بٹن دبانے سے پچھلا شیشہ نیچے ہو جاتا ہے اور ڈِگی ایک پک اپ بیڈ میں پھیل جاتی ہے, ڈِگی میں گنجائش 600 لیٹر (تبدیل ہونے پر 1600 لیٹر تک)۔ 

اس کے علاوہ ایک ہی چارج پر 590 کلومیٹر سے زیادہ طے کرتا ہے، دوہری-موٹر آل-ویل ڈرائیو سسٹم کسی بھی علاقے پر غیر معمولی ہینڈلنگ اور استحکام کو یقینی بناتا ہے۔

صرف 0.28 کے ڈریگ کوفیشینٹ کے ساتھ، گاڑی کو کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

لیول 2 خودمختار ڈرائیونگ خصوصیات، بشمول اڈاپٹیو کروز کنٹرول، لین-کیپنگ اسسٹ، اور 360-ڈگری کیمروں سے لیس، EO7 حفاظت اور سہولت دونوں کو بڑھاتی ہے۔ اندرونی حصے میں، گاڑی ہموار کنیکٹیویٹی کے لیے 16-سپیکر ساؤنڈ سسٹم، وائرلیس چارجنگ، اور USB پورٹس پیش کرتی ہے۔
یہ گاڑی کمرشل استعمال، ڈیلیوری، لوجسٹکس، لائٹ کنسٹرکشن اور ذاتی سفر کے لیے موزوں ہے۔

کمپنی کے مطابق E07 کی قیمت 1 کروڑ 90 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔بکنگ 40 لاکھ روپے کے ٹوکن کے ساتھ ملک بھر کے مجاز ڈیلرشپس پر شروع کر دی گئی ہے، جبکہ گاڑی کی ڈیلیوری 2026 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔