ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن,دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم

صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن,دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 97 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کارروائیوں میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق:48 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان جاری کئے گئے،7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں موقع پر بند کی گئی،دھواں چھوڑنے پر 10 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیئے گئے،ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 16 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کر دیا گیا،7 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں،2100 سے زائد ریت اور مٹی لادنے والی آن کورڈ ٹرالیاں بھاری جرمانوں کا شکار بنیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ سموگ میں کمی لانے کی کوششیں کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے تمام سٹاف کو پوری طرح متحرک کیا گیا ہے۔