اسامہ ملک:کراچی میں اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب،4 اسمگلرز گرفتار,کارروائی میں 47 ہزار680نان کسٹم پیڈ سگریٹس ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کیےگئے۔
پاکستان رینجرز سندھ نے ماڑی پور حب ریور روڈ پر کارروائی کی، اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ، سید نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔
بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد ہوئے، مسافر بس سے 4 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئے، ملزمان نان کسٹم پیڈ سامان بلوچستان سے کراچی اسمگل کرتے تھے۔
بس کے خفیہ خانے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، ملزم ولی جان یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر منشیات، خفیہ خانے بنوانے کا ذمہ دار ہے،
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق ملزم ثناء اللہ بلوچستان سے سامان کلیئر کروانے اور حب سٹی گودام تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔
بس مالکان اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،گرفتار ملزمان و سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔