قیصر کھوکھر :سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کیلئے نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار،، چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئی بیرکس کا افتتاح کردیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی ریجن محسن رفیق، جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر بھی ہمراہ تھے۔کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے 5 نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔ نئی بیرکس میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ چیئرمین ٹاسک فورس، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پریزن اور ایڈیشنل سیکرٹری پریزن نے بیرکس کے احاطے میں پودے لگائے۔ چیئرمین ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے نئی بیرکس میں موجود اسیران سے گفتگو کی اور انکے مسائل سنے۔ سیکرٹری داخلہ نے ایسے تمام اسیران کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی جو خود وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے۔
سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی اسیران کو تمام بیرکس میں موسم کی مناسبت سے گرم کمبل فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کر رہے ہیں۔