ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت مختلف اضلاع کو مطلوب فنانشل کرائم کے 7 ملزمان گرفتار

 لاہور سمیت مختلف اضلاع کو مطلوب فنانشل کرائم کے 7 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہورڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کے دوران فنانشل کرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی چیک، فراڈ اور دیگر مالی جرائم کے مقدمات میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان کو چونگی امر سدھو، مینارِ پاکستان، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر مقامات سے حراست میں لیا گیا، جبکہ ان کی شناخت ای پولیس ایپ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد فیصل آباد، میانوالی، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، شاہدرہ سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان میں احمد، غلام حسین، عاصم، شرافت، زاہد، الطاف سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔