آئی سی سی ورلڈ کپ میں توقع سے کم کارکردگی، کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ پر ازسرِنوغور

City42, Central Contract of the National Cricket Team Players, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز احمد:  آئی سی سی کرکٹ ون ڈےورلڈکپ میں توقعات سے کم کارکردگی سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے اب تک سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہی نہیں۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی تجویز  کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی میں زیرغور ہے۔
کوچ ، کپتان اور منیجر رپورٹ کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کئی کھلاڑی پہلی ہی اعتراضات کر رہےہیں ۔
کنٹرکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں رد و بدل کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔