جنت مرزا نے بریک اَپ کیوں کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Jannat Mirza new statement
کیپشن: Jannat Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ  جنت مرزا کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر موجودہیں، جنت مرزا اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی متحرک نظر آتی ہیں، ان دنوں اداکارہ پریشان ہیں کیو نکہ جنت مرزا نے اپنے منگیترسے تعلق ختم کرلیا ہے جس کی وجہ بھی خود ہی بتادی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار آج ایک اداکارہ بھی بن چکی ہیں، جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار  ان دنوں پریشان کا شکار ہے کیونکہ جنت مرزا نے اپنے عمر بٹ (منگیتر) سے تعلقات ختم کرلئے ہیں۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تو یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب کسی رشتے میں نہیں ہیں اور وہ سنگل ہیں۔ کوئی بھی مجھ سے رشتہ ختم کرنے کی وجہ معلوم نہ کرے۔

جنت مرزا نے بعد ازاں اس کی وضاحت کرتے سٹوری لگائی جس میں لکھا کہ 'اپنی مری ہوئی حس مزاح کو دوبارہ زندہ کر لیں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمر بٹ (منگیتر) کی کلین شیو تصویر بھی شیئر کر دی۔

جس سے معلوم ہوا کہ انہوں نے عمر بٹ کی کلین شیو کرنے پر احتجاج بریک اپ کی سٹوری شیئر کی جو دراصل ایک مذاق تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer