(ویب ڈیسک) ٹیسلا کمپنی کی تیار کردہ خودکار طریقے سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی نے بے قابو ہوکر دو افراد جان لے گئی، جبکہ تین افراد گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ خودکار طریقے سے چلنے والی خودمختار کار کے بےقابو ہونے کا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گونگڈونگ میں پیش آیا جہاں دو افراد لقمہ اجل بھی بنے ہیں، گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکول طالبہ شامل ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹیسلا کمپنی خودکارطریقے سے چلنے والی برقی کار اچانک بے قابو ہوکر ہائی اسپیڈ سے دوڑنے لگی اور اس دوران اپنے سامنے آنے والے دو افراد کو کچل ڈالا جب کہ تین افراد گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے۔بے قابو تیز رفتار برقی کار دو کلومیٹر دوری تک تباہی مچاتی رہی اور پھر ایک عمارت سے ٹکرا کر رکی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی چلانے والے 55 سالہ شخص نے پولیس کو بتایا اس نے اپنے فیملی اسٹور کے سامنے بریک لگایا (گاڑی کی بریک لائٹ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی جلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں) جس کے بعد گاڑی آہستہ ہوئی پھر اچانک تیز رفتاری سے دوڑنے لگی۔
امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی دوسری بڑی مارکیٹ چین ہے جہاں ٹیسلا کی سب سے زیادہ برقی کاریں فروخت ہوتی ہیں۔چین میں اس سے قبل بھی ٹیسلا گاڑیوں کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثات کی شکایت درج ہوچکی ہیں۔