ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد منظور

CNIC, DNA
کیپشن: CNIC, DNA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔