ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

Cow
کیپشن: Ambulance service for cow
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر نے بیمار گائے کے لیے ملک کی پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان  کردیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی حکومت شدید بیمار گائے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے سے متعلق پوری طرح تیاری کر لی ہے۔اتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح نئی سروس سنگین طور پر بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 515 ایمبولینسیں اس نئی سکیم کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنو میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا، جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔