محکمہ خزانہ نے اساتذہ کو بری خبر سنادی

The finance department withheld teachers' funds
کیپشن: teacher's sad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ بناولنٹ فنڈ کے حصول کے لئےخوار،پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبہ کیا محکمہ خزانہ تنخواہ سے کاٹا بناولنٹ فنڈ ادا کرے جبکہ فنڈزکی ادائیگیاں روک دیں گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ نےہزاروں اساتذہ کوبناولنٹ فنڈزکی ادائیگیاں روک دیں،بناولنٹ فنڈکی ادائیگی کے لئےاعتراض گریڈ 16کے اساتذہ پر لگایا گیا، اساتذہ کا کہناتھا کہ تنخواہ سے کٹوتی گریڈ 16 کے حساب سے کی جارہی ہے،ادائیگیاں گریڈ 15 کے حساب سے کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے ،مطالبہ کیا کہ محکمہ خزانہ تنخواہ سے کاٹا بناولنٹ فنڈ ادا کرے۔ بناولنٹ فنڈ کی ادائیگی اساتذہ کا حق ہے۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات ہزار سکولوں میں سے 3 ہزار پانچ آفٹرنون سکولز کو فنڈز کی ادائیگیاں روک دی تھیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کی کمی کا سامنا جس کے باعث 7 ہزار انصاف آفٹر نون سکول میں پڑھانے والے اساتذہ رول گئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3 ہزار پانچ آفٹرنون سکولز کو فنڈز کی ادائیگیاں روک دی،سکول ایجوکیشن نےسات ہزار میں سے صرف 4 ہزار سکولوں کے ایک سال سے فریز ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔

مذکورہ فنڈز اساتذہ ودیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں جاری کیے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار پانچ سکولوں کو 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہونا باقی ہیں،سکول ایجوکیشن کے مطابق باقی سکولوں کو اگلے مرحلہ میں فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer