ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی،رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

lahore
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے رکشہ قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق نشترکالونی کے علاقے صوفیا آباد میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا، نوجوان علی رضا اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے رکشہ کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرا گئی جس کی وجہ سے نوجوان نیچے گر کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجس کی تلاش جاری ہے۔