بابر اعظم آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

Babar Azam
کیپشن: Babar Azam
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز ختم ہوا جس کے بعد آئی سی سی نے ایونٹ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ تشکیل دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ٹیم میں 3 آسٹریلیا ، 2 انگلینڈ، 2 پاکستانی، 2 سری لنکا، 2 جنوبی افریقا اور 1 نیوزی لینڈ کا کھلاڑی شامل ہے جبکہ کوئی بھی بھارتی پلیئر اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان ، ڈیوڈ وارنر ، جوز بٹلر، چریتھ اسالانکا ، مارکرم ، معین علی ، ونندو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ ، نورکیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ جوش بٹلر ، ڈیوڈ وارنر اور بابر اعظم کے بطور اوپنر اس اسکواڈ میں شامل ہونے کی وجہ سے اوپنر محمد رضوان فہرست میں جگہ نہیں بناسکے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر