ہیڈ نرسز کے تبادلوں پر پابندی عائد

ہیڈ نرسز کے تبادلوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) گریڈ 17 کی ہیڈ نرسز کے تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے مراسلے کے مطابق گریڈ 17 کی ہیڈ نرسز کے تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ کی جانب سے اگلے احکامات تک تبادلوں پر پابندی عائد ہوگی۔

دوسری جانب صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار یوسف نے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کی دوری لہرکے دوران بھی حفاظتی سامان نہیں دیا جا رہا، اس کے باعث یہ مشکل فیصلہ کیا۔ محکمہ صحت کی پالیسیز بنانے والے بیوروکریٹ ہی آ کر اپ او پی ڈیز میں بیٹھیں۔

مریضوں کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے لیکن عوام کو سستے علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہونے سے بچائے۔ او پی ڈیز کو بند نہیں ہونا چاہیئے۔ جو لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج نہیں کروا سکتے وہی سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔