ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر: ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں میزبان انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلی جائے گی۔

حکام کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں ایک چار روزہ میچ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہوں گے سیریز کا واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 9 ستمبر کو آرنڈل میں ہوگا اور  دوسرا ون ڈے 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور چوتھا ایک روزہ میچ 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں شیڈول ہیں۔