ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار ہوگئے ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزمان کو کارروائی کرتےہوئے گرفتار کیا گیا،ہربنس پورہ پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم لطیف کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
لڑکے سے بدفعلی کا مرتکب ملزم عمیر تھانہ داتا دربار نے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج تھا ، باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم حمزہ بھی گرفتار ہے ۔
رائیونڈ پولیس نے بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمر کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا.