ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علم کا گہوارہ مویشیوں کا باڑہ بن گیا ؛ سرکاری سکول کے گیٹ کے قریب اہل علاقہ نے جانور باندھ دیے

علم کا گہوارہ مویشیوں کا باڑہ بن گیا ؛ سرکاری سکول کے گیٹ کے قریب اہل علاقہ نے جانور باندھ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعوان ٹاؤن کے گیٹ کے قریب اہل علاقہ نے جانور باندھ دیئے۔ 
سکول کے مرکزی گیٹ پر جانور کھڑے ہونے سے طالبات کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ طالبات کے لئے پریکٹیکل امتحان کیلئے سکول داخل ہونا مشکل ہوگیا۔والدین  نے کہا جانور باندھنے سے پریکٹیکل دینے آنے والی طالبات کیلئے سکول میں انٹری مشکل ہوگئی ،جانوروں کے گوبر سے سکول کا مرکزی راستہ بند اور تعفن پھیل رہا ہے۔
سکول انتظامیہ نے کہا درخواست کے باوجود اہل علاقہ مرکزی گیٹ سے جانور نہیں ہٹارہے، ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سکول کا گیٹ کلیئر کروائے۔