ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں میں رش بڑھنے پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات سخت

مویشی منڈیوں میں رش بڑھنے پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں بڑھتے رش کے پیش نظر سکیورٹی مزید سخت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کیساتھ شہریوں اور بیوپاریوں سے بھی سکیورٹی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں 120 افسران اور اہلکار تعینات ہیں جبکہ پولیس جوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ پوائنٹس کے علاوہ مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے جبکہ مویشی منڈیوں سے ملحقہ شاہراہوں پر پٹرولنگ بھی جاری ہے۔