ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

لاہور: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مختلف بنیادی اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 روپے اضافے کے بعد دیسی شکر کی قیمت 325 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیسی گڑ 310 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح نمک کے مختلف پیکٹس کی قیمتوں میں بھی 5 سے 10 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چینی کی قیمت بھی بڑھ کر 150 سے 160 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے، جس سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب درجہ اول گھی کی قیمت 598 سے بڑھ کر 616 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی 540 سے 545 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔