ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری کے رجحان میں بڑااضافہ

پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری کے رجحان میں بڑااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:  پریمیم پرائز بانڈزمیں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگیااس حوالےسےاسٹیٹ بنک نے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق ایک سال میں پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری میں 24 فیصد سے زائد اضافہ ہوا،مارچ 2026 تک پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 77 ارب 55 کروڑ روپے تک پہنچ گئی،مارچ 2025 تک پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 62 ارب 39 کروڑ روپے تھی۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق 40 ہزار روپے کے پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری 45 ارب 96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی،ایک سال میں 40 ہزار کے پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری میں 23.5 فیصد اضافہ ہوا،25 ہزار روپے کے پریمیم بانڈزمیں سرمایہ کاری 31 ارب 58 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق ایک سال میں 20 ہزار پریمیم پرائز بانڈز میں 29.45 فیصد اضافہ ہوا،پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،پریمیم بانڈز رجسٹرڈ اسکیم کی خریداری کیلئے شناختی دستاویز لازمی قراردی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی معیشت کو دستاویزی بنانے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں،غیر یقینی معاشی صورتحال میں محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان بڑھ گیاہے اورسرمایہ کار حکومتی ضمانت والے محفوظ مالی ذرائع کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بینکاری نظام کے ذریعے لین دین ہونے سے پریمیم بانڈز پر اعتماد میں اضافہ ہواہے۔