ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو ہورڈنگ ایکٹ 2020 میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے دائرہ کار میں توسیع کے بعد انتظامیہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے قانون سازی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔