ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دیسی کشتی کے مقابلے

پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دیسی کشتی کے مقابلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دیسی کشتی کے مقابلے ہوئے 
لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقابلوں کاانعقادکیاگیا،صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے مقابلوں کی نگرانی کی،گلشن راوی میں ہونیوالے مقابلوں میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی،شرکا ءنے پاک فوج کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا
ٹائٹل مقابلے میں سخی پہلوان نے سکندر پہلوان کو چت کیا،دوسری بڑی کشتی میں حافظ جھارا پہلوان نے شاہد پہلوان کو زیر کیا،تیسرے مقابلے میں ہیرا بلوچ پہلوان نے طیب پہلوان کو چت کیا،کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام کیساتھ مربہ اور بادام بھی دیئے
طاہر ببا پہلوان ، جہاں خان پہلوان،لالہ شاہدمقابلوں کےدوران موجودتھے،عادل بٹ،خلیفہ مٹھو پہلوان،مہر وقاص پہلوان  ،مہر شہزاد پہلوان ، سونا چاندی، خلیفہ چھیما سمیت دیگربھی موجودتھے