سٹی42: وفاقی حکومت نے سٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی حرکتوں پر نوٹس جاری کردیئے.
وفاقی وزیر اطلاعات و ثقافت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن مین کہا گیا ہے کہ کسی بھی تھیٹر میں بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
وفاقی ھکومت نے غیر اخلاقی پرفارمنس پر پروڈیوسر کیخلاف بھی مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی حکومت انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش کرنے پر اور انڈین گانے ایف ایم ریڈیو وغیرہ پر نشر کرنے پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے۔
یہ پابندیاں ہندوتوا کے عالمی غلبے کی سازشین کرنے والی بھارت کی حکومت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور اس کے ساتھ پاکستان پر بہت سی پابندیاں لگانے کے جواب مین لگائی گئی ہیں۔