ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بُنْیان مَّرْصُوْص؛کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

بُنْیان مَّرْصُوْص؛کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  بنیان مَّرْصُوْص کل بروز جمعہ  16 مئی 2025ءکو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ، قرآن خوانی ،دعائیں اور توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ  مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ، اورحکومتی سطح پر تقریبات  منعقد کی جائیں گی  ، مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے ۔

 پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور   معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں  16 مئی 2025ء کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، یوم تشکر  کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی  اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا 

وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ،مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی ،ملک بھر میں ،یادگار شہداء  پر  پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی

آپریشن  بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی ، یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی ،تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی ،

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جبکہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں  گے