ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: رواں ماہ 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھلوائے 

اورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: رواں ماہ 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھلوائے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق  بیرون ممالک  پاکستانیوں نے اعتماد تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد اکاونٹس کھلوائے ۔
سٹیٹ بینک  کے مطابق اپریل 25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے ۔ اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ  14 ہزار 244 ہوگئی ، اپریل 25 میں  روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے  6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے،کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  واپس نکالے گئے،کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔