ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں اور انہوں نے اپنے والد کےحوصلے سے متعلق دنیا کو بتایا ہے۔
بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزیدکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں یا پارٹی کو کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے ڈیل کی کوشش کرو،بانی ہی ٹی آئی کے بچوں نے کہا کہ ان کے والد مضبوط ہیں اور ڈیل نہیں کریں گے،کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزیدکہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔