عابد چودھری :سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےریکارڈیافتہ ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نےگروپ کوٹریس کرکےپھاٹک کچی آبادی سےحراست میں لیا۔
تر جمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان چل پھرکرمختلف ماڈل ٹاؤن و گردونواح میں ریکی کرتے تھے،موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہوجاتے تھے۔ملزمان کوسی سی ٹی وی کیمرہ تصویرمیں ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گروپ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، پستول و گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ملزمان چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ملزمان عمر اور مزمل کیخلاف مقدمہ درج کر کےانویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔