ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ : منشیات فروش کی سفارش کرنے آیا جعلی پولیس ا ہلکار  گرفتار

مصری شاہ : منشیات فروش کی سفارش کرنے آیا جعلی پولیس ا ہلکار  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :مصری شاہ پولیس کی کارروائیاں  جاری ہیں، منشیات فروش اور جعلی ا ہلکار  کو گرفتار کر لیا۔

منشیات فروش کی گرفتاری پر سفارشی جعلی پولیس اہلکار بھی پکڑا گیا،مصری شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش نبیل کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 1420 گرام چرس ،105 گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزم کو حوالات میں جیسے ہی بند کیا تو پولیس کی ٹوپی پہنے سفارشی پہنچ گیا۔

جعلی اہلکار  نے کہا کہ میں آپ کا پیٹی بھائی ہوں ،منشیات فروش کو چھوڑ دیں۔

ایس ایچ اومصری شاہ علی زیب دستگیر کی چھان بین پر جعلی اہلکار پکڑا گیا۔تحقیقات کرنےپرمنشیات فروش کی سفارش کیلئے آیا جعلی پولیس والے کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالکریم رضا کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔