ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ:بریک فیل نہیں ہوئے،ڈمپر اور رکشے میں تصادم کی اصل وجہ سامنے آ گئی

باغبانپورہ:بریک فیل نہیں ہوئے،ڈمپر اور رکشے میں تصادم کی اصل وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:باغبانپورہ میں کوڑے کے ڈمپر اور رکشے کو حادثہ کیوں پیش آیا،وجہ سامنے آ گئی۔
ڈرائیور کی تیز رفتاری،ون وے کی خلاف ورزی حادثے کا باعث بنی،ڈرائیور تیز رفتاری کےباعث ڈمپرپر قابو نہ پاسکا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
حادثے سے قبل آخری منٹ سٹاپ پر دونوں اطراف ون وے کی خلاف ورزی کی گئی۔حادثے سے پہلے رکشہ یوٹرن پر کھڑا تھا،کیری ڈبے نے بھی ون وے کی خلاف ورزی کی۔
تیز رفتاری کے باعث ڈمپر رکشے پر الٹ گیا جس سے 5 افراد جاں بحق،4زخمی ہوئے۔
ڈمپر ڈرائیور کیخلاف قتل بالسبب ،غفلت سے ڈرائیونگ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔