ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

 مظفرگڑھ ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامرڈوگر :  مظفرگڑھ کے علاقے تھرمل بائی پاس پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا ۔

 پولیس کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جس کے بعد اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا . 
 پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی  اشفاق احمد  کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کردیا گیا ہے،  معاملے کی تحقیقات اور ملزموں کی تلاش جاری ہے.