ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: شہریوں کو ویکسی نیشن کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کرنے کا فیصلہ، شہر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسی نیشن سنٹر ز میں ویکسی نیشن کرنے کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔ پہلی شفٹ میں ویکسی نیشن صبح 09 بجے سے 04 بجےتک جبکہ دوسری شفٹ میں رات 09 بجے سے 01 بجے تک ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ایکسپو سنٹر میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری رہے گا۔

دو روز کے بعد ویکسی نیشن سنیٹر کھول دے گئے ہیں۔ عید کے دو روز کے لئے ویکسی نیشن سنیٹر کو بند کیا گیا تھا۔ آج سے ویکسی نیشن سینئر دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین کروانے پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نےعید کے تیسرے روز شہر کے ویکسی نیشن سینٹرز کے ہنگامی دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے وار بتدریج جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 افراد وائرس کی زد میں آکر جان بحق ہوگئے۔ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 822 جبکہ 196 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے متاثرہ 771 مریض زیر علاج ہیں۔  579 سرکاری اور  192 نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شہر میں 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12 ہزار 530 افراد کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 40 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان بحق ہوچکے ہیں۔