ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا قیمتی سونا برآمد

پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا قیمتی سونا برآمد
کیپشن: Gold
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یہ بات کافی مشہور ہے کہ پرانے دور میں سونے چاندی کے زیورات کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی خاص سیکورٹی کا نظام موجود نہ تھا۔ اپنے قیمتی ہیرے، زیورات کو بڑے نقصان سے بچانے کیلئے اس وقت کے لوگ ان زیورات کو زمین میں دفن کردیا کرتے تھے۔

بھارت کی ریاست مہاشٹرا کے ضلع وردھا میں بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا ہے جہاں پرانے گھر کی کھدائی کے دوران وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو مغلیہ دور کا قیمتی خزانہ مل گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع وردھا کے ایک گاؤں میں پرانے گھر کی تعمیر نو جاری تھی، کھدائی کے دوران جب مزدور ملبہ پھینکنے گئے تو انہیں ایک ڈبہ ملا۔ مزدور ڈبے کو دیکھ پر پہلے تو حیران ہوا لیکن جب بعد میں اسے کھولا گیا تو اس میں سونا موجود تھا جس کا وزن تقریبا 450 گرام ہے۔

خزانے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مکان کے باہر اکٹھی ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا۔  پولیس حکام کے مطابق ستیش چاندورے نامی کسان نے علاقے میں موجود پرانا اور بوسیدہ مکان خریدا اور پھر اس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا۔کسان کھدائی کے لیے مزدوروں کو لے کر آیا تو انہیں کچرے سے ایک ڈبہ برآمد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اس ڈبے میں 9 قسم کے مختلف زیورات، سونے کا بسکٹ اور اشرفی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس انسپیکٹر رویندر گائیکواڑ کا کہنا تھا کہ بر آمد سونے کا وزن تقریبا 428 گرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان نے مزدور سے یہ ڈبہ لے لیا تھا، اسی وجہ سے مزدوروں نے سونا برآمد ہونے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دی۔ پولیس انسپکٹر کے مطابق ہم نے زیورات کو تحویل میں سرکاری تحویل میں لے کر قومی ادارہ برائے عجائب گھر کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اٹلی میں بھی ایک پرانے تھیٹر کی کھدائی کے دوران لاکھوں یوروز کی مالیت کا خزانہ دریافت ہوا تھا۔ تھیٹر کی کھدائی کے دوران مٹی کے ایک برتن سے پانچویں صدی کے چمکتے ہوئے سونے کے خالص سکے برآمد ہوئے تھے۔ بعد ازاں ان خالص سونے کے نایاب سکوں کو اٹلی کی حکومت نے میوزیم کا حصہ بنانے کا اعلان کیاتھا۔