معروف اداکارہ مہوش حیات کا شہریوں کےنام اہم پیغام

Mehwish Hayat
کیپشن: Mehwish Hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہےکہ شہری  عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں۔

تفصیلات کےمطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے شہریو ں  سے سوشل میڈیا پر  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں۔ یاد رہے پاکستان میں بھی عیدالفطر بڑے ہی پُرجوش انداز میں منائی گئی۔

شوبز ستاروں نے عید کے اپنے حسین ملبوسات میں اپنے پیاروں کے ہمراہ   سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرخوبصورت  تصویر شیئر کیں جنہیں صارفین کی جانب سےخوب پسند کیا گیا۔

Eid Mubarak everyone ! ???? As we celebrate this festival with our families at home let’s also please keep those in Palestine, Kashmir and Yemen in our prayers .. ????

مہوش حیات نے عید کے موقع پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے خوبصورت دوپٹہ پہنا۔اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔